محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی،دو دہشتگرد گرفتار،پمفلٹ برآمد
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے علاقے نوتھیہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو حراست میں لے لیاہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کے جوانوں نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضہ سے فارسی اور پشتو زبان میں لکھے گئے پمفلٹ بھی برآمد کر لیے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق پشاور سے ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور بارود بھی اپنے قبضہ میں لے لیاہے ۔