پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں ، دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا: زمبابوین اخبار

پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں ، دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا: زمبابوین اخبار
پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں ، دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا: زمبابوین اخبار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے رابطوں کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈنے پاکستان آنے کیلئے حامی بھر لی ہے اور میچ پاکستان کے شیڈول کے مطابق ہو گا۔یہ خوشخبری ایک زمبابوین اخبار نے دی ہے ۔

زمبابین اخبار کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور پی سی بی زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی پر 10لاکھ ڈالر خرچ کرے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بس پر حملے کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنےپر تحفظات کا اظہار کیاتھا اور حتمی فیصلے کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی تھی جس کے بعد  شہریار خان نے سفارتی کوششیں شروع کردی تھیں اور اب وہ کوششیں  رنگ لے آئیں۔

اخبار کاکہناتھاکہ   زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان کے شیڈول کے مطابق ہو گا جس میں 3ایک روزہ میچ اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز ہو گے۔

سابق کرکٹرز نے اس دورے کی بحالی کو اہم کامیابی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ زمبابوے کی ٹیم کے دورے کے بعد دیگر ٹیموں کو قائل کرنے میں آسانی ہوگی اور ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بحالی کی کرن پیداہوگئی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں