داعش کی وکالت، امریکی شہری کو 20 سال قید کی سزا

داعش کی وکالت، امریکی شہری کو 20 سال قید کی سزا
داعش کی وکالت، امریکی شہری کو 20 سال قید کی سزا

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کی ایک فوجداری عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”فیس بک“ پر داعش کی حمایت کرنے اور تنظیم کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے کی مہم چلانے کی پاداش میں امریکی شہری کو بیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا ہے کہ ملزم ڈونلڈ رائے موگان کو ایک پچھلے سال حراست میں لیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم کے خلاف عابد الزامات درست ثات ہوئے ہیں اور وہ فیس بک کے ذریعے شہریوں کو داعش میں شامل کرانے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس نے خود بھی داعش میں شمولیت کے لئے لبنان کا سفر کیا تاہم وہ شام کی سرزمین میں داخل نہیں ہوسکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی