سانحہ صفورا میں بھارت ملوث: لارڈ نذیر

سانحہ صفورا میں بھارت ملوث: لارڈ نذیر
سانحہ صفورا میں بھارت ملوث: لارڈ نذیر

  

اسلام آباد،لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کراچی میں اسماعیل کمیونٹی پر حملے کے سانحہ میں بھارت کو ملوث قرار دیدیا اور کہا ہے کہ ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ مشرقی لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ دنیا میں آباد پوری اوورسیز کمیونٹی کراچی میں دہشتگردی کے حملے میں اسماعیل کمیونٹی کے بے رحمانہ قتل عام پر مذمت کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس شواہد موجود ہیں کہ کراچی کے حملے میں بھارت ملوث ہے۔ لارڈنذیر احمد نے کہا کہ بھارت ایک سیاسی جماعت کو فنڈنگ کرکے دہشتگردی کی کارروائیاں کرارہا ہے۔ کراچی کے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کا عالمی برادری کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔

مزید : اسلام آباد