پی ٹی آئی کے کارکنوں کا میڈیا کے نمائندوں پر تشدد ،میڈیا نمائندوں نے کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کے کارکنوں کا میڈیا کے نمائندوں پر تشدد ،میڈیا نمائندوں نے کوریج سے ...
پی ٹی آئی کے کارکنوں کا میڈیا کے نمائندوں پر تشدد ،میڈیا نمائندوں نے کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ملتان میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکن بے قابو ہو گئے اور میڈیا کے نمائندوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس این جی پیچھے ہٹانے کے معاملے پر کارکنا ن اور میڈیا کے نمائندوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ ہاتھاپائی تک جاپہنچا۔پی ٹی آئی کے نام نہاد کارکنوں کا کہناتھا کہ ہم نے آپ کو یہاں بلایا نہیں اس لیے کوریج کی بھی ضرورت نہیں ہے ،کارکنو ںنے میڈیا کے نمائندوں پر دھاوا بول دیا او ر شدید تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کے جلسہ گاہ میں لگائی گئی کرسیاں بھی چلائیں گئیں تاہم معاملہ ٹھنڈا ہونے پر میڈیا کے نمائندوں نے عمران خان کے جلسے کی کوریج کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں