گنڈا سنگھ والا بارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب، بھارتی شہری نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادئیے
الہ آباد (ویب ڈیسک) بھارتی شہر نے پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادئیے۔ بھارتی سیکیورٹی اہلکار اسے اٹھا کر لے گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی شہری مولوی مبارک اللہ، طارق خاں اور حافظ وسیم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب دیکھنے کے لئے گئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی عوام اپنے اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے نعرے بازی کررہی تھی اسی دوران ایک بھارتی شہری نے جوش میں آکر متعدد بار پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا اس کے جواب میں سینکڑوں پاکستانیوں نے اس کی حوصلہ افزائی کے لئے تالیاں بجائیں جس پر بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پریڈ کے دوران ہی بھارتی شہری کو اٹھا کر لے گئے۔