زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے کی حامی بھر لی:پی سی بی

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے کی حامی بھر لی:پی سی بی
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے کی حامی بھر لی:پی سی بی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کاباضابطہ اعلان زمبابوے کرکٹ بورڈ سے تحریر ی جواب ملنے کے بعد کیا جائے گا ۔

پی سی بی کا زمبابوے کے دورہ پاکستان سے متعلق اجلاس ہو ا جس میں پی سی بی تمام ممبران نے شرکت کی جس میں تمام ممبران کو شیڈول کے مطابق کام جا ری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تیاری میں کسی قسم کی کمی باقی نہ رہنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں ۔

مزید : کھیل