مجھ پر بھی حملہ ہوا لیکن کارکنوں کی تربیت ہماری ذمہ داری ہے :شفقت محمود

مجھ پر بھی حملہ ہوا لیکن کارکنوں کی تربیت ہماری ذمہ داری ہے :شفقت محمود
مجھ پر بھی حملہ ہوا لیکن کارکنوں کی تربیت ہماری ذمہ داری ہے :شفقت محمود

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران میڈیا نمائندوں اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران ان پر بھی حملہ ہوالیکن کارکنوں کی تربیت ہماری ذمہ داری ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شفقت محمود کا کہناتھا کہ سیاسی اختلافات کو فحاشی کا سبب نہیں بننا چاہیے ،کچھ لوگوں نے پی ٹی آئی کیخلاف گندی زبان استعمال کی ۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ملتان میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کے دوران پی ٹی آئی اور میڈیا کے نمائندوں کے درمیان ہاتھائی پائی ڈی ایس این جی ہٹانے کے باعث ہو ئی تھی ۔

مزید : ملتان