وزیراعظم نے گرین لائن ٹرین کاافتتاح کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی دارلحکومت سے کراچی تک کے لیے جدید گرین لائن ٹرین کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیراطلاعات خواجہ سعد رفیق سمیت ریلوے کے اعلیٰ حکام موجود تھے ۔
ریلوے حکام کے مطابق مکمل طورپر ایئرکنڈیشنڈ نئی ٹرین 23گھنٹوں میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے گی جس میں وائے فائے انٹرنیٹ ، تین وقت کا کھانا،پانی کی بوتلیں اور اخبارات سمیت دیگر سہولیات مفت میسر ہوں گی ۔
اس نئی گرین لائن ٹرین کے راولپنڈی ، لاہور، خانیوال ، بہاولپور، روہڑی اور حیدرآباد میں سٹاپ ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے کراچی تک کا کرایہ 5500تاہم بچوں کیلئے 4100روپے رکھاگیاہے ۔ لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ صرف پانچ ہزارروپے ہوگا۔
یہ خبر انگریزی زبان میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
حکام نے بتایاکہ راولپنڈی ، لاہور اور کراچی میں نئی ٹرین اوراس کے مسافروں کے لیے خصوصی انتظامات کرلیے گئے ہیں ۔