شب معراج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ ’ہفتہ ‘کو منائی جائے گی

شب معراج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ ’ہفتہ ‘کو منائی جائے گی
شب معراج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ ’ہفتہ ‘کو منائی جائے گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شب معراج ہفتہ کے روز 16مئی کی شب کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مسلمان ہر سال اسلامی کلینڈر کے مطابق 27رجب کی شب کو شب میراج مناتے ہیں کیونکہ اس رات آپﷺ اللہ تعالی سے ملاقات کیلئے ساتویں آسمان پر گئے تھے اور اسی رات مسلمانوں پر نمازیں کم کر کے پانچ وقت کی فرض کی گئیں تھی ۔

تمام دنیاکے مسلمان اللہ تعالیٰ کی نعمتیں حاصل کرنے اور دی گئی نعمتوں کا شکر کرنے کیلئے مسجدوں کا رخ کرتے ہیں اور عبادت میں رات گزارتے ہیں جبکہ خواتین گھروں میں محفلیں ،میلاد اور قران کی تلاوت کرتی ہیں ۔

مختلف مقامات پر صاحب حیثیت لوگ محفلیں کرواتے ہیں جہاں نعتیں اور اللہ تعالی کی حمد وثنا کی جاتی ہے اور علماء کرام مسلمانوں کو  اللہ تعالیٰ کی دی گئی نعمتوں کے بارے میں بتاتے ہیں اور شکر ادا کرتے ہیں ۔

مزید : قومی