یووراج سنگھ نے انوشکاشرماکو ’روزی بھابھی‘ کہہ دیا

یووراج سنگھ نے انوشکاشرماکو ’روزی بھابھی‘ کہہ دیا
یووراج سنگھ نے انوشکاشرماکو ’روزی بھابھی‘ کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نائب کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکاشرما کے معاشقے کے چرچے عام ہیں اور وہ دونوں سٹیڈیم سمیت مختلف مقامات پر اکثر اکٹھے دیکھے بھی جاتے ہیں ،حالیہ دنوں میں جوڑی نے اپنے تعلقات کا انکشاف بھی کرلیاہے جس کے بعد ویرات کوہلی کے ساتھ کرکٹر اور بائیں ہاتھ کے بلے باز یووراج سنگھ نے انوشکاشرما کو ”روزی بھابھی“ کا خطاب دیدیا۔
یہ خطاب اُنہوں نے انوشکاشرما کی نئی فلم ممبئی ویلوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دیا۔ انسٹاگرام پر شیئرکی گئی تصویر کے کمنٹس میں یووراج سنگھ نے لکھاکہ ’اوئے ہوئے ، روزی(گلابی) بھابھی،نہایت خوبصورت دکھ رہی ہیں ۔اُنہوں نے فلم میں انوشکا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ یوراج سنگھ پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے بھارتی اداکارہ کو بھابھی کا خطاب دیا ہے. اس سے پہلے دیکھنے میں آیا ہے کہ بھارتی کرکٹرز عموما کوہلی اور انوشکا کے معاملے میں کسی قسم کے تبصرے سے گریز کرتے آئے ہیں .

مزید :

تفریح -