دوران پر واز بچے کی پیدائش لیکن پھر ماں نے ایسا انکشاف کیا کہ سب کو حیران کر دیا

دوران پر واز بچے کی پیدائش لیکن پھر ماں نے ایسا انکشاف کیا کہ سب کو حیران کر ...
دوران پر واز بچے کی پیدائش لیکن پھر ماں نے ایسا انکشاف کیا کہ سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) بچے کی پیدائش ہسپتال، گھریا کسی ویرانے میں بھی ہوسکتی ہے لیکن کینیڈا کے ایک جوڑے کی بچی نے زمین سے 36000 فٹ کی بلندی پر محو پرواز طیارے میں جنم لے کر ایک منفرد مثال قائم کردی ہے۔

مزیدپڑھیں:فوج میں شمولیت کیلئے انڈونیشیاء میں کنوراپن کا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
”گلوبل نیوز“ کے مطابق ایئرکینیڈا کی کیلگری شہر سے ٹوکیو جانے والی پرواز میں سوار 23 سالہ لڑکی ایڈا گوان نے بچی کی پیدائش کے بعد یہ انکشاف کر کے سب کو مزید حیران کر دیا کہ انہیں بالکل بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ 36 ہفتوں  کی حاملہ تھیں۔ وہ اور ان کے شریک حیات ویزلی برانچ ایک سال سے اکٹھے تھے اور دونوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ والدین بننے والے ہیں۔ گلوبل نیوز سے بات کرتے ہوئے جوڑے نے بتایا کہ چند ماہ قبل سے ایڈا کے وزن میں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹیسٹ بھی کروائے لیکن انہیں ڈاکٹروں کی طرف سے حمل کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ برانچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پرواز سے چند ہفتے قبل ہی ٹیسٹ کروایا تھا لیکن اس کا نتیجہ بھی منفی آیا تھا۔
جب ایڈا کے دردٖ  زہ کا آغاز ہوا تو عملے نے طبی مدد کے لئے اعلان کیا۔ خوش قسمتی سے پرواز میں تین ڈاکٹر موجود تھے جنہوں نے اپنی خدمات بخوشی پیش کیں اور بحرالکاہل پر محو پرواز طیارے میں ایک ننھی مسافر کا اضافہ ہوگیا۔
برانچ کی والدہ سینڈرا، جو کہ پین ٹنکٹن کی رہائشی ہیں، نے اپنی پوتی کی حیرت انگیز انداز سے دنیا میں آمد پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ سب جان کر پہلے تو سخت دھچکہ لگا لیکن وہ بہت خوش ہیں کیونکہ یہ ان کے بیٹے کی پہلی اولاد ہے اور ان کے لئے اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کوئی نہیں ہے۔
طیارے میں ننھی بچی کی غیر متوقع آمد کا مسافروں کو بھی غیر متوقع فائدہ ہوا۔ ان کی پرواز مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ پہلے ہی نریتا ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی کیونکہ اسے لینڈنگ کے لئے دیگر پروازوں پر فوقیت دی گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -