سری لنکا کا اینجیلو میتھیوز کو ٹیسٹ اور ون ڈے،لاستھ مالنگا کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

سری لنکا کا اینجیلو میتھیوز کو ٹیسٹ اور ون ڈے،لاستھ مالنگا کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا ...
سری لنکا کا اینجیلو میتھیوز کو ٹیسٹ اور ون ڈے،لاستھ مالنگا کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

  

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے اینجیلو میتھیوز کو ون ڈے اور ٹیسٹ، لاستھ مالنگا کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میتھیوز آئندہ برس دورہ انگلینڈ تک جبکہ فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا 2016ءمیں بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ میتھیوز نے 2013ءمیں مہیلاجے وردھنے کی جگہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور انہیں ابتدائی طور پر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ءتک ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن اب بورڈ نے ان کے عہدے میں ایک برس کی مزید تجدید کر دی ہے۔ میتھیوز کی زیر قیادت ٹیم نے ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں کئی فتوحات سمیٹیں جبکہ مالنگا کی قیادت میں ٹیم نے ٹی ٹونٹی عالمی ٹائٹل جیتا تھا اسلئے دونوں کو مزید ایک برس تک ذمہ داری جاری رکھنے کا کہا ہے۔ سری لنکن ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز ہے۔

مزید : کھیل