چھرا گروپ پھر متحرک ، تین لڑکیاں زخمی

چھرا گروپ پھر متحرک ، تین لڑکیاں زخمی
 چھرا گروپ پھر متحرک ، تین لڑکیاں زخمی

  

ساہیوال (این این آئی) چیچہ وطنی شہر میں چھرا گروپ نے تین لڑکیوں کو چھرے مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے بعد تینوں لڑکیوں کوہسپتال داخل کرا دیا گیاہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق سمیرا اورآسیہ مقبول کی حالت نازک ہے۔

بتایاگیاہے کہ گلی نمبر دوکی 17سالہ نبیلہ کو چھرا گروپ نے راہ چلتے، آسیہ مقبول کو کالج روڈ پر اپنے گھر جاتے ہوئے جبکہ شادی شدہ 20سالہ خاتون کو چیچہ وطنی بائی پاس پر بس سے اترتے وقت چھراگروپ نے نشانہ بنایا۔ خاتون کے ہمراہ اُس کا شوہر زبیربھی موجود تھا، چھرا لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

کچھ عرصہ قبل بھی ایساہی ایک گروپ متحرک ہوگیاتھا لیکن کچھ عرصے بعد یہ سرگرمیاں ختم ہوگئیں لیکن ایک مرتبہ پھر حملے کا سلسلہ شروع ہوگیاجس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پایاجاتاہے ۔

مزید : ساہیوال