چینی حکومت نے اپنے فوجیوں پر دلچسپ پابندی عائد کر دی

چینی حکومت نے اپنے فوجیوں پر دلچسپ پابندی عائد کر دی
چینی حکومت نے اپنے فوجیوں پر دلچسپ پابندی عائد کر دی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اپنی مسلح افواج کے سمارٹ گھڑیاں پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی ایک چینی فوجی کے سمارٹ گھڑی سے کامریڈز کی تصاویر بنانے پر لگائی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:نرسوں کے عالمی دن سے فائد ہ اٹھانے کیلئے چینی کمپنی کا شرمنا ک طریقہ ،عوام سراپا احتجاج

فوجی کو اس کی گرل فرینڈ نے سالگرہ پر تحفے میں سمارٹ گھڑی دی تھی، اس نے دوران ڈیوٹی اس گھڑی سے کامریڈز کی تصاویر بنائیں، ایک سینئر آفیسر نے اسے تصویریں بناتے دیکھ کر اعلیٰ حکام کو اطلاع دے دی۔ چینی فوج کے ترجمان جریدے ”دی لبریشن آرمی ڈیلی“ نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ سمارٹ واچز ہماری 1.6ملین افواج کے لیے سکیورٹی رسک ثابت ہو سکتی ہیں۔سمارٹ گھڑیاں معیاری آڈیو اور ویڈیوریکارڈنگ، تصاویر بنانے اور ڈیٹا دیگر ڈیوائسز کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اگر فوج کے جوانوں کے پاس یہ گھڑیاں ہوں گی تو انہیں ورغلانا بہت آسان ہو گا، اس طرح فوجی راز افشاءہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ چینی فوج کے ذرائع نے نیوز ویب سائٹ این بی سی سے بات کرتے ہوئے پابندی کی تصدیق کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں کے لیے سمارٹ گھڑیاں یا کوئی دوسری ڈیوائس جو پہنی جاتی ہواور اس میں انٹرنیٹ، وائس کال، ڈیٹا ٹرانسفر اور اس نوع کی دیگر سہولیات میسر ہوں،فوجی قوانین کے مطابق جرم قرار دے دی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس