ہائی کورٹ :میٹرک تک مفت تعلیم کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری 

ہائی کورٹ :میٹرک تک مفت تعلیم کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری 
ہائی کورٹ :میٹرک تک مفت تعلیم کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 5تا 16سال کی عمر کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کی درخواست پر پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا ہے۔ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے یہ کارروائی تحریک انصاف لائرز ونگ پنجاب کے صدر فیاض مہر کی طرف سے دائردرخواست پرکی ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 25(اے) کے تحت حکومت پر یہ لازم ہے کہ وہ 5سال سے لے کر16سال تک کی عمر کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے مگر پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، انہوں نے استدعا کہ پنجاب حکومت کو حکم دیا جائے کہ تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں 5سال سے لے کر 16 سال تک کے بچوں کومفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ، عدالت نے پچھلی تاریخ سماعت پر حکومت کو نوٹس جاری کئے تھے تاہم گزشتہ روزجواب داخل نہ کئے جاسکے جس پر عدالت نے 2جولائی کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے.

مزید :

لاہور -