استعفوں کے دوران لی جانے والی تنخواہیں واپس کردیں گے ،تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ

استعفوں کے دوران لی جانے والی تنخواہیں واپس کردیں گے ،تحریک انصاف کے ارکان ...
استعفوں کے دوران لی جانے والی تنخواہیں واپس کردیں گے ،تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی نے استعفوں کے دوران لی جانے والی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اپنی پارٹی کی قیادت سے گور نرپنجاب رفیق رجوانہ کے استعفے سے پنجاب میں خالی ہونےوالی سینٹ کی نشست پر حصہ لینے کی سفارش بھی کی گئی۔ گزشتہ پنجاب اسمبلی کے اجلا س سے قبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید کی صدارت میں منعقد ہو اجس میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی مراد راس ‘ڈاکٹر نوشین حامد ‘راحیلہ انوار ‘آصف محمو د‘سید اعجاز بخاری ‘حاجی وحید اصغر ڈوگر ، عارف عباسی ‘عبدالمجید خان نیازی سمیت دیگر نے شر کت کی اور اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کروانے سے لے کران کی واپسی تک جن اراکین اسمبلی نے تنخواہیں وصول کیں ہیں وہ واپس کر دیں گے جبکہ جنہوں نے تنخواہیں وصول نہیں کی وہ اس مدت کی تنخواہیں کلیم نہیں کریں گے۔اجلاس سے خطاب میں میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اس کےلئے ہم ہر قربانی دےنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو تی جارہی ہے اور ہم حکو مت سے مطالبہ کر یں گے کہ وہ صوبے میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایوان میں بحث کروائی جائے اور ایوان کو امن یقینی بنانے کےلئے کیے جانےوالے اقدامات سے آگاہ کر یں۔

مزید : لاہور