جیسے جیسے ملک ترقی کر رہا ہے عمران خان کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے : پرویز رشید

جیسے جیسے ملک ترقی کر رہا ہے عمران خان کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے : پرویز ...
جیسے جیسے ملک ترقی کر رہا ہے عمران خان کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے : پرویز رشید

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملتان میں عوامی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں عمران خان کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی ۔

اس تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ملک ترقی کر رہا ہے عمران خان کی تکلیف بڑھتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریر سے اندازہ ہو رہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت انہیں کتنی چبھتی ہے جبکہ میٹرو بس منصوبے پر ان کی تکلیف دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی عمران خان کا منہ چڑا رہی ہے اور ناکام جلسی نے عمران خان کو مزید بد حواس کر دیا ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لوگ عمران خان کی حقیقت جان چکے ہیں اس لیے اب ان کے جلسوں میں جانا بھی پسند نہیں کرتے ۔ جلسے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں سانحہ صفورہ چورنگی میں 45 افراد کو شہید کر دیا گیا لیکن عمران خان کراچی جانے کی بجائے ملتان میں ناچ گانا کر رہے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد