بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، جوابی کاروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کروا دیں

بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، جوابی کاروائی نے بھارتی بندوقیں ...
بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، جوابی کاروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کروا دیں

  

سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا ایک مرتبہ پھر واقعہ پیش آیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چارواہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے بعد پاکستان کی جانب سے چناب رینجرز نے بھرپور جواب دیا ۔ چناب رینجرز کی جوابی فائرنگ کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں اور دوسری جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ۔

یاد رہے بھارت کی جانب سے پہلے بھی متعدد بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے اور پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ کی سطح پر بھارت سے اس خلاف ورزی پر احتجاج بھی کیا جا چکا ہے ۔

مزید : سیالکوٹ