ن لیگ کی حمایت کرنے پر تحریک انصاف جماعت اسلامی سے ناراض

ن لیگ کی حمایت کرنے پر تحریک انصاف جماعت اسلامی سے ناراض
ن لیگ کی حمایت کرنے پر تحریک انصاف جماعت اسلامی سے ناراض

  

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے پر تحریک انصاف ناراض ہو گئی ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملتان الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امید وار کو جماعت اسلامی کی حمایت حاصل ہے اور اس اقدام پر تحریک انصاف جماعت اسلامی سے ناراض ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے گزشتہ روز سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دونوں رہنماﺅں کے درمیان رابطہ نہیں ہو سکا ۔

واضح رہے جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ساتھ حکومت کے اتحادی بھی ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے حکومت مخالف تحریک میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا ۔

مزید : ملتان