بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کے قافلے پر حملہ ، محفوظ رہے

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کے قافلے پر حملہ ، محفوظ ...
بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کے قافلے پر حملہ ، محفوظ رہے

  

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنماءمولانا عبدالواسع کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں ۔سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے مولانا عبدالواسع پشین سے کوئٹہ آ رہے تھے لیکن راستے میں ان کے قافلے پر حملہ کر دیا گیا ۔ اس حملہ کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر اس حملہ میں محفوظ رہے ہیں ۔

حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ وہ جلسہ کر کے واپس آ رہے تھے جس دوران ان پر حملہ ہو گیا ۔ ابتدائی طور پر انہیں لگتا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم وہ اس حملہ کی تحقیقات کروائیں گے ۔ 

اس حملے کے بعد جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے کل احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا  گیا ہے ۔

مزید : کوئٹہ