اگر آپ زیادہ دیر تک نہاتے ہیں تو یہ عادت فوری طور پر چھوڑ دیں کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ کبھی بھی زیادہ دیر نہیں لگائیں گے

اگر آپ زیادہ دیر تک نہاتے ہیں تو یہ عادت فوری طور پر چھوڑ دیں کیونکہ۔۔۔ ...
اگر آپ زیادہ دیر تک نہاتے ہیں تو یہ عادت فوری طور پر چھوڑ دیں کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ کبھی بھی زیادہ دیر نہیں لگائیں گے

  

فرینکفرٹ(نیوزڈیسک) اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو شاور کے نیچے زیادہ دیر تک کھڑے ہوتے ہیں تو آپ کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اس عادت کی وجہ سے جلد خراب ہوجاتی ہے۔

بڑے ہوٹل نے اپنے مہمان کی ایسی شرمناک خفیہ ویڈیو بنا لی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے گا

ماہرین کا کہنا ہے کہ نہانا ایک اچھی عادت ہے اور اس کی وجہ جسم پر لگے جراثیم ختم ہوتے ہیں لیکن 5منٹ سے زائد شاور کے نیچے کھڑا ہونے سے انسان کی جلد خراب ہوتی ہے۔ جرمنی کی ولہلمز یونیورسٹی کے ماہر جلد کرسٹوفر لیبیچ کا کہنا ہے کہ جب ہم نہاتے ہیں تو ہمارے جسم سے ہزاروں طرح کے بیکٹیریا صاف ہوتے ہیں لیکن زیادہ دیر تک نہایا جائے تو ایسے بیکٹیریا بھی جسم سے دور ہوجاتے ہیں جو کہ ہمارے جسم اور جلد تو ٹھیک رکھتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی جلد خشک ہواور وہ زیادہ دیر تک شاور کے نیچے کھڑا رہے تو اس کی جلد مزید خراب ہوتی ہے اور وہ ایگزیما کا شکار ہوسکتا ہے۔ ”جب بھی نہانے کے لئے کھڑے ہوں تو زیادہ دیر تک نہانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ جسم کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے پانچ منٹ ہی کافی ہوتے ہیں اور اس سے زیادہ وقت نہانے سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -