گیس کنکشنز پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، محسن علی

گیس کنکشنز پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، محسن علی

  

کراچی(آن لائن) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کنٹریکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محسن علی خان نے گیس کنکشنز پر پابندی اٹھانے کے حکومتی فیصلے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیس عوام کی بنیادی ضرورت ہے، تاہم گیس کنکشنز پر پابندی سے عوام اس بنیادی ضرورت سے محروم تھے، لیکن اب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اس فیصلے کے بعد انہیں یہ بنیادی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کنکشنز پر پابندی کے باعث بلڈرز عوام کو گھروں کا قبضہ دینے سے گریزاں تھے، تاہم اب گھروں کی پزیشن میں رکاوٹ نہیں۔ محسن علی خان نے کہا کہ گیس کنکشنز پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے

اور اس کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد عوام سے نئے کنکنشز کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ درخواستیں اسی ماہ میں طلب کیے جانے کا امکان ہے تاکہ عوام کو عید کے بعد گیس کنکشنز فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔#/s#

مزید :

کامرس -