سالانہ زرعی مصنوعات کی برآمدات 298ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئیں

سالانہ زرعی مصنوعات کی برآمدات 298ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئیں

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ )پاکستان کی سالانہ زرعی مصنوعات کی برآمدات 298بلین ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی ہیں جن میں چاول سر فہرست آگئے ہیں نیز دیگر برآمد ہونے والی زرعی مصنوعات میں پھل ، مچھلی ، تمباکو ، سبزیاں ، گوشت ، مصالحہ جات و سیڈ آئل وغیرہ بھی شامل ہیں۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ پاکستان دنیاکاپانچواں بڑا زرعی ملک ہے جس کی مشہور فصلات میں کپاس، گندم ، گنا ، چاول اور پھل شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ملک کی کل جی ڈی پی میں 21 فیصد حصہ زراعت کاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان سالانہ 298.18بلین ڈالرز کی زرعی مصنوعات برآمد کررہاہے جن میں پھلوں کی برآمد 20بلین ڈالر ، مچھلی کی 19بلین ڈالر ، تمباکو اور اس کی دیگر مصنوعات کی 1.15 بلین ڈالر ،چاول کی 180 بلین ڈالر ، سبزیات کی 10بلین ڈالر ، گوشت کی 20بلین ڈالر ، مصالحہ جات کی 2.25 بلین ڈالر اور خوردنی تیل و سیڈ آئل کی 1.6بلین ڈالر ہے نیز ایک لاکھ 30ہزار جانور بھی ایکسپورٹ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان کیلے، آم ، سیب ، مالٹے، کھجور، آلو اور سرخ مرچ بھی امریکہ ، یورپ ، مشرق وسطیٰ کو برآمد کررہاہے۔انہوں نے بتایاکہ ویلیو ایڈڈ ایگری کلچر ، سپلائی چین مینجمنٹ ، ایگری مشینری ، ڈیری پراسیسنگ مشینری ، نیٹ ورکنگ آف انویسٹرز ، سائنٹسٹس ، پراگریسو فارمرز فار بلڈنگ سپلائی چین فار آل کے تھیم کے تحت جامعہ زرعیہ فیصل آباد خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

#h#

مزید :

کامرس -