رمضان بازاروں میں318 زرعی فیئرپرائس شاپس لگائی جائیں گی

رمضان بازاروں میں318 زرعی فیئرپرائس شاپس لگائی جائیں گی

  

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام رمضان بازاروں میں318 زرعی فیئرپرائس شاپس لگائی جائیں گی جن پر پھل وسبزیاں ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہوں گی جبکہ زرعی فےئر پرائس شاپس پربیسن، دال چنا، کھجور، کیلا اور سیب پر خصوصی سبسڈی دی جائے گی۔محکمہ زراعت پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فیئر پرائس شاپس پر اشیاء ضروریہ،پھلوں اورسبزیوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اشیاء ضروریہ ،پھلوں اورسبزیوں کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کی قلت یا عدم دستیابی کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیے

مزید :

کامرس -