مارچ 2017ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ

مارچ 2017ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)مارچ 2017ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 56فیصد کااضافہ ہواہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ 2016-17ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں مجموعی طورپر 5.82 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 4.3ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2016ء کے مقابلہ میں مارچ 2017ء کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 56فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مالی سال 2005-06 ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 56فیصد تھا جو مالی سال 2014-15ء میں 57.7فیصد تک بڑھ گیا۔

مزید :

کامرس -