غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام جلد ختم ہو جاتا ہے،اے حفیظ

غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام جلد ختم ہو جاتا ہے،اے حفیظ
 غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام جلد ختم ہو جاتا ہے،اے حفیظ

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر اے حفیظ نے کہا ہے کہ مجھے مقابلہ بازی سے نفرت ہے، صرف اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں، ہمیشہ محنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں اور خود کو بہتر بنائیں اور میں بھی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔اے حفیظ نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی ہمیشہ اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

کلچر -