ڈرامہ سیریل ’’ رنگ ریزہ ‘‘ کی ریکارڈنگ میں کام مکمل کرواکرثناء کی کراچی واپسی

ڈرامہ سیریل ’’ رنگ ریزہ ‘‘ کی ریکارڈنگ میں کام مکمل کرواکرثناء کی کراچی ...

  

لاہور (فلم رپورٹر)کاشف نثار کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ رنگ ریزہ ‘‘ کی ریکارڈنگ ان دنوں باری سٹوڈیوز میں جاری ہے۔ڈرامے میں ایک اہم کردار اداکرنے والی ثناء ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد کراچی واپس روانہ ہو جائیں گی ۔ کراچی میں وہ ایک زیر تکمیل ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں بھی حصہ لیں گی ۔ لاہور میں اپنے دس روزہ قیام کے دوران ثناء نے ایک کمرشل شوٹ کرنے کے ساتھ اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی ۔ یاد رہے کہ ثناء کی ایک اور ڈرامہ سیریل’’الف اللہ اور انسان‘‘ان دنوں کامیابی سے آن ائیر ہے۔

مزید :

کلچر -