ڈائریکٹرعاصم عباسی کی فلم ’’کیک کی شوٹنگ ‘‘جاری

ڈائریکٹرعاصم عباسی کی فلم ’’کیک کی شوٹنگ ‘‘جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرعاصم عباسی کی فلم’’کیک کی شوٹنگ ‘‘جاری ہے جس میں ان دنوں اداکارہ صنم سعید،آمنہ شیخ اورعدنان ملک حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی کاسٹ میں دواہم فنکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے جو جلد ہی شوٹنگ میں حصہ لیں گے ۔فلم کے حوالے سے صنم سعید کا کہنا ہے کہ میں اپنی اس نئی فلم بارے پرامیدہوں کہ لوگ اس بھی میری پرفارمنس پسندکریں گے کیونکہ میں نے اس سے پہلے بھی سب فلموں میں اچھے کردارہی کئے ہیں۔ صنم سعید کا مزیدکہنا تھا کہ میں اورعدنان ملک اس سے پہلے ڈرامہ سیریل’’دل بنجارہ‘‘میں کام کرچکے ہیں جس کے بعد اب لوگ ہمیں بڑی سکرین پر دیکھ سکیں گے۔

Back

مزید :

کلچر -