فلم’’ 'ونڈر وومن ‘‘ 2 جون کو ریلیز ہوگی

فلم’’ 'ونڈر وومن ‘‘ 2 جون کو ریلیز ہوگی

  

نیویارک(آن لائن) ہالی وڈ کی فینٹسی ایڈونچر فلم’’ 'ونڈر وومن ‘‘ 2 جون کو ریلیز ہوگی۔مارول سپر ہیروز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ونڈر وومن کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر فلم کی ہدایات پیٹی جینکنز نے دی ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ،کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر،ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاول ، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔چارلس روون ، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گرد گھومتی ہے جو دور دراز ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے پر جزیرے پر پہنچ جاتا ہے۔150ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فلم وارنر برادز پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -