ؒ ٓؒ ڈائریکٹر شہزاد حیدر کا اپنی فلم کے گانوں کیلئے انیلا سحر کا انتخاب

ؒ ٓؒ ڈائریکٹر شہزاد حیدر کا اپنی فلم کے گانوں کیلئے انیلا سحر کا انتخاب

  

لاہور(فلم رپورٹر) گھبرو پنجاب دا،تحفہ پیار دا،شیرو بادشاہ،دل دیاں لگیاں،پتر مکھن گجر دا،کلر،رانجھے ہتھ گنڈاسہ،لباس اور زندگی گزارو ہس کے جیسی فلمیں بنانے والء ہدایتکار شہزاد حیدر ان دنوں نئی پنجابی اور قومی زبان کی فلمیں بنانے میں مصروف ہیں۔شہزاد حیدر نے ابھرتی ہوئی گلوکارہ انیلا سحر کو اپنی نئی پنجابی فلم یاری پیار دی اور قومی زبان کی فلم آخر کب تک کے مسحورکن گانوں کے لئے چنا۔پنجابی فلم’’ یاری پیار دی‘‘ موسیقار اشفاق علی نے کہا انیلا کی آواز میں نغمگی ہے،کھنک ہے ،آج کے دور میں اونچے سر میں گانا انیلا سحر اپنی مثال آپ ہے اللہ اسے نظر بد سے بچائے معیں بوبی نے اسے لے کی اٹھان کا ذکر کرتے ہوئے اسے نورجہاں ثانی کالقب دیا۔ ہدایتکار شہزاد حیدر نے کہا کہ اداکار بابر بٹ کی معرفت انیلا سحر کا تعارف ان سے ہواتھا۔ بنا ساز کے اس سنا توارادہ تھا کہ اس کی آواز میں ایک یا دو گانے ریکارڈ کروں گا مگر آج کی ریکارڈنگ کے بعد میں فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ ان دو فلموں کے گانے ہی نہیں میری آنے والی سب فلموں کے گانے انیلا سحر گائے گی سر کی دنیا میں انیلا سحر ایک قیمتی سرمایہ ہے ہمیں اس کی قدر کر نا چاہئے

مزید :

کلچر -