کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی دھک دھک گرل 49 سال کی ہو گئیں

کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی دھک دھک گرل 49 سال کی ہو گئیں
 کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی دھک دھک گرل 49 سال کی ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ 49 سال کی ہو گئیں‘بچپن ہی میں کتھک ڈانس پر عبور حاصل کیا‘1984 میں بنگالی فلم ’’ ابودھ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ‘کھل نائیک‘ دل‘ساجن‘ بیوفا‘ انجام‘دل تو پاگل ہے ‘دیو داس اور آجا نچ جیسی ہٹ فلمیں دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 15 مئی 1967 کو مہارشٹرا کے برہمن خاندان میں پیدا ہونے والے مادھوری نے ممبی سے تعلیم حاصل کی اور تین سال کی عمر میں ڈانس سیکھنا شروع کردیا۔انھوں نے بچپن ہی میں کتھک ڈانس پر عبور حاصل کرلیا۔ مادھوری نے راجشیری پروڑیکشن کے ساتھ 1984 میں پہلی بنگالی فلم ’’ ابودھ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بالی وڈ میں 1988 میں فلم’’تیزاب‘‘ کی ریلی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کی مشہور فلموں میں دل،ساجن، بیوفا،انجام،راجہ،دل تو پاگل ہے دیو داس اور آجا نچ لے شامل ہیں۔ انھوں نے فلم فئیر اور پدما شری سمیت کئی ایورڈ اپنے نام کئے۔

مزید :

کلچر -