بہت جلد نامور ماڈل بن جاؤں گی:ڈانسرو ماڈل لائبہ علی
لاہور(فلم رپورٹر)معروف کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہاکہ وہ بہت جلد نامور ماڈل بن جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے رقص کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری کا انتخاب ہی اسی لئے کیاہے کہ اس میں بہت جلد شہرت اور نام بن جاتا ہے ۔لائبہ علی نے کہاکہ اس وقت میں مختلف ٹی وی شوز میں پرفارم کرنے کے علاوہ فیشن شوز میں حصّہ لے رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ابھی ان کا فیشن انڈسٹری میں آغاز ہے وہ صرف کمرشل شوٹس ،ریمپ واک اور ویڈیو ماڈلنگ کریں گی انہیں دو ٹی وی پروڈیوسرزنے بھی اپنی سیریل کے لئے آفر کی ہے مگر وہ ابھی کسی اور شعبہ میں خود کو نہیں آزمائیں گی ان کا خواب نامور کلاسیکل ڈانسر اورماڈل بننا ہے جس کے لئے وہ بے حد محنت کررہی ہیں۔