شبنم مجید کودو بھارتی فلموں میں گانے کی پیشکش

شبنم مجید کودو بھارتی فلموں میں گانے کی پیشکش

  

لاہور ( فلم رپورٹر)گلوکارہ شبنم مجید نے دو بھارتی فلموں میں گانے کی پیشکش قبول کر لی ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے گانوں کی ریکارڈنگ دبئی میں کی جائے گی ۔ گلوکارہ شبنم مجید رواں ماہ کے آخر میں گانوں کی ریکارڈنگ کے لئے دبئی روانہ ہو جائیں گی ۔ جہاں وہ چند روز قیام کے دوران دونوں بھارتی فلموں کے گانے ریکارڈ کروائیں گی ۔

مزید :

کلچر -