صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا :ماریہ واسطی

صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا :ماریہ واسطی

  

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل کام ہے ،میرا کسی سے نہیں بلکہ خود سے مقابلہ ہے ، اپنا احتساب کرتی ہوں یہی کامیابی کا راز بھی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کا اظہار آپ نے خود کرنا ہے ۔ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں اور یہ بہت مشکل کام ہے۔۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔

مزید :

کلچر -