معیاری فلم کے لئے تجربہ کارلوگوں کی ضرورت ہے،شوکت زمان
لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کے نامور فلمساز شوکت زمان نے کہا ہے کہ معیاری فلم بنانے کے لئے تجربہ کارلوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔اس وقت اگرچہ نئے لوگ اچھی فلمیں بنا رہے ہیں مگر انہیں سینئرز کی رہنمائی ضروری ہے۔فلم کی تکنیکی صورتحال سے آگاہ ہونا بھی ضروری ہے۔