سٹیج ڈرامہ ٹپ ٹپ پانی میں ڈانس آئٹم پسند کیا جا رہا ہے :ماہ نور
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر ماہ نورنے کہا ہے کہ الفلاح تھیٹرمیں جاری سٹیج ڈرامہ ’’ٹپ ٹپ پانی‘‘میں ڈانس آئٹم پسند کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ رقص پر مکمل عبور حاصل ہے ۔ ریما اور نرگس اچھے رقص کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔ماہ نور نے کہا کہ سٹیج پر کام کرنا انتہائی مشکل ہے ، لائیو پرفارمنس کے دوران ایک غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہوتی ذرہ سی غلطی سے فنکار ڈرامہ بینو ں کی طرف سے ہوٹنگ کا شکا ر ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔کسی فنکار میں چاہے کتنی ہی اچھی صلاحتیں کیوں نہ ہو مگر جب تک میڈیا کا ساتھ نہ ہو فنکار کامیابی کی منزل کی طرف نہیں جاسکتا ۔ میڈیا فنکاروں پر مثبت تنقید اور ان کی شاندار پرفارمنس کو اجاگرکرتا ہے ۔ دونوں چیزیں کسی بھی فنکار کے لئے ایک طرح آکسیجن کی طرح ہیں جس سے اس کے فن میں نکھا ر�آتاہے اوریہ میڈیا ہی ہے جو ہم فنکاروں کا لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھتا ہے ۔