64ملین ڈالر لا نقصان ، بھارت نے پی سی بی کالیگل نوٹس مسترد کر دیا

64ملین ڈالر لا نقصان ، بھارت نے پی سی بی کالیگل نوٹس مسترد کر دیا

  

نئی دہلی(اے این این)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا لیگل نوٹس مسترد کر دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل نوٹس کے جواب میں سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ مفاہمتی یاداشت کو دیکھ کر ہی جواب دیا جائے گا اور نوٹس کے جواب کیلئے معاہدے کی قانونی حیثیت دیکھنی ہوگی ، ویسے بھی وہ صرف ایک لیٹر تھا باقاعدہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو 64 ملین ڈالر کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے لیگل نوٹس جاری کیا تھا، جس کے جواب میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی سی بی کا لیگل نوٹس مسترد کر دیا اور کہا کہ مفاہمتی یاداشت کو دیکھ کر ہی اس کا جواب دیا جائے گا اور نوٹس کے جواب کیلئے معاہدے کی قانونی حیثیت دیکھنی ہوگی ، ویسے بھی وہ صرف ایک لیٹر تھا باقاعدہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت کو ایک ہفتے میں جواب دینا تھا جس کے بعد معاملہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی نے آئی سی سی میں بگ تھری کی حمایت کا فیصلہ کیا تو بدلے میں بھارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، اس کے تحت 2014 سے 2023 تک دونوں ملکوں کے درمیان 6 دو طرفہ سیریز طے پائیں، ان میں پہلی سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی، اس دوران دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات اور سرحدوں پر کشیدگی پیدا ہونا شروع ہوگئی جس کے بعد بھارتی بورڈ اپنی حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتے ہوئے سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -