بھارتی عدالت کا راکھی ساونت کیخلاف ایک اوروارنٹ جاری

بھارتی عدالت کا راکھی ساونت کیخلاف ایک اوروارنٹ جاری
 بھارتی عدالت کا راکھی ساونت کیخلاف ایک اوروارنٹ جاری

  

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی ایک عدالت نے رامائن کے مصنف والمیکی کے خلاف تبصرہ کرنے پر اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف ایک اوروارنٹ جاری کردیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق یہ وارنٹ لدھیانہ کی ایک عدالت نے گزشتہ روز جاری کیا۔ مقامی وکیل نریندر ادتیہ نے راکھی ساونت کے خلاف والمیکی سماج کی توہین کا الزام عائدکرتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی۔عدالت کی ہدایت پر لدھیانہ پولیس کی دورکنی ٹیم راکھی ساونت کی گرفتاری کے لئے ممبئی روانہ ہوئی تھی مگر ورانٹ پر درج پتے پر راکھی کی عدم موجودگی کی وجہہ سے وہ خالی ہاتھ لوٹ گئی۔

مزید :

کلچر -