سمونا ہالپ نے میڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

سمونا ہالپ نے میڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

  

میڈرڈ(اے پی پی)سمونا ہالپ نے میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے کرسٹینا میلڈینووچ کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر تین رومانیہ کی سمونا ہالپ نے فرانس کی کرسٹینا ملڈینووچ کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 ، 6-7 اور 6-2 سے ہرایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مارٹینا ہنگس اور ینگ چن نے میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے تیما بابوس اور اینڈریا ہلواکووا کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں عالمی نمبر تین جوڑی سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور تائیوان کی ینگ چن نے ہنگری کی تیما بابوس اور جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلواکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -