پی ایس پی کے رہنماﺅں کی گرفتاری ، قیادت اور کارکنوں کو ایک گھنٹے میں رہا کیا جائے: انیس قائم خانی کا الٹی میٹم

پی ایس پی کے رہنماﺅں کی گرفتاری ، قیادت اور کارکنوں کو ایک گھنٹے میں رہا کیا ...
پی ایس پی کے رہنماﺅں کی گرفتاری ، قیادت اور کارکنوں کو ایک گھنٹے میں رہا کیا جائے: انیس قائم خانی کا الٹی میٹم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کے دوران رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاری کے بعد پی ایس پی کا پاکستان ہاﺅس میں ہنگامی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سندھ حکومت کو پارٹی رہنماﺅں کی رہائی کے لئے ایک گھنٹے کے مہلت دی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ ، پاکستان کو جیت کے لئے 3شکار درکار

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کے دوران پارٹی رہنماﺅں کی گرفتاری کے خلاف پاکستان ہاﺅس میں پی ایس پی کا ہنگامی اجلاس انیس قائم خانی کی قیادت میں جاری ہے۔ انیس قائم خانی نے سندھ حکومت کو مصطفی کمال سمیت دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں کی رہائی کے لئے ایک گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک گھنٹے میں رہنماﺅں کا رہا نہ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی،رہنماﺅں کی رہائی کے لئے ایک گھنٹے بعد انتہائی اقدام اٹھائیں گے، انہوں نے پارٹی کارکنان سے ایک گھنٹے تک پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

کراچی -