عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

 عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

  

کراچی (آئی این پی) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر "دوسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ سنگل لیگ کا شاندار آغاز ہوگیا ۔رینجرز کے آفیسر میجر عنایت اللہ درانی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عبدالناصر ،محمد نقی کے علاوہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،سیکریٹری طارق حسین ،محمد یعقوب ،عظمت اللہ خان ، انٹر نیشنل باسکٹ بال کھلاڑی اور سابق قومی کپتان تنویر احمد ،عیسیٰ لیب کے میر محمود اور شاہد احمد خان بھی موجود تھے ۔افتتاح کے موقع پر 2میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے ملیر ٹارجن باسکٹ بال کلب کو 41-33پوائنٹس سے ہرا دیا ۔آرام باغ کلب کی جانب سے اسحاق شیروانی نے 13،فیصل احمد نے 7اور زین العابدین نے 6جبکہ ملیر ٹارجن کی جانب سے عمران طاہر نے 16،یاسر حسین نے 6اور ابرار حسین نے 6پوائٹس اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں کئی ٹورنامنٹ کی چمپئن نشتر باسکٹ بال کلب نے نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب کو 51-39پوائنٹس سے شکست دیدی ۔نشتر باسکٹ بال کلب کی جانب سے شبیر نے 12،سیف اللہ نے11اور طلحہ امجد نے 9پوائنٹس اسکور کئے جبکہ نیبر ہڈکی جانب سے علی احمد منے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19پوائنٹس ،حمزہ احمد نے 9اور فہد ابن ڈی خان نے 6پوائنٹس اسکور کئے کھیلے گئے میچوں میں نزاکت خان ،عامر غیاث، محمد جاوید ،ظفر اقبال ،عامر شریف ، جاوید خان نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے ۔ٹیکنیکل آفیسر ز ضائمہ طارق ،زاہد ملک نے انجام دیئے ۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر غلام محمد خان نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر اقبال عمر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی جبکہ سانحہ مستونگ اور سانحہ گوادر کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی تقریب میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق نے مہمان خصوصی سندھ رینجرز کے آفیسر میجر عنایت اللہ درانی کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کی جانب سے سونیئر پیش کیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -