کاہنہ ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوست زخمی

کاہنہ ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوست زخمی

  

لاہور(خبرنگار)کاہنہ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔بتایاگیا ہے کہ آلو والا گاؤں کا رہائشی محمد اسحاق اپنی موٹر سائیکل پر اپنے دوست کے ہمراہ کسی ضروری کام سے جارہاتھا کہ اس دوران تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتا ل پہنچایاگیا جہاں پر اسحاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لا ش کوورثاء کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -