ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کیساتھ بداخلاقی ، سانس بند کرنے سے ہلاکت ہوئی ، پوسٹمارٹم رپورٹ

ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کیساتھ بداخلاقی ، سانس بند کرنے سے ہلاکت ہوئی ، ...

  

لاہور(خبرنگار)لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پر اسرار طو رپر ہلاک ہونے والی گھریلو ملازمہ کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق منزہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی جبکہ قتل سے پہلے ممکنہ طو رپر ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، پولیس نے گھر کے مالک کے بھائی کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ۔پولیس نے منزہ کی نعش کو اس کے لواحقین کے حوالے کر تے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے ۔پولیس نے پہلے سے زیر حراست گھر کے مالک کے بھائی کو بھی شامل تفتیش کرلیا، ایک مفرور دوست کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کر دی ہیں ۔ پولیس کی طرف سے متوفیہ کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی اکھٹا کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر ملازمہ کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد اس کا سانس بند کرکے قتل کر دیا گیا جبکہ قتل کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاون اسماعیل کھاڑک کے مطابق پوسٹمارٹم کی مکمل رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔وہاڑی سے تعلق رکھنے والی 20سالہ منزہ نے ڈیڑھ ماہ قبل ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اسد رضوی کے ہاں گھریلو کام کاج کیلئے ملازمت اختیار کی تھی ۔

مزید :

علاقائی -