صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکو مت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا -تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقہ میں چار ڈاکو شہزاد نامی شہری گھر میں گھس گئے ۔اورڈاکوؤں نے شہزاد کی فیملی کو یر غمال بنا تے ہوئے 10لاکھ کی نقدی طلائی زیورات اور چار موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ،گجر پورہ کے علاقہ میں نصیر سے موٹر سائیکل سواردو ڈاکوؤں نے 9ہزار کی نقدی موبائل فون لوٹ لیا۔ اور فرار ہو گئے ،اسلام پو رہ میں حسن سے ایک لاکھ ،ہنجروال میں ہاشم سے 55ہزار، فیکٹری ایریا میں اعظم سے 50ہزارروپے اور موبائل فون سیٹ ،ٹاؤن شپ میں سلیم سے 47 ہزار روپے، جوہر ٹاؤن میں عثمان،گارڈن ٹاؤن میں ذیشان اور ڈیفنس بی میں شاہ نواز سے 20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چھین لی گئیں۔علاوہ ازیں شاہدرہ میں اشرف،قلعہ گجر سنگھ میں عثمان،سول لائن میں ذیشان، نواں کوٹ میں ندیم،شیراکوٹ میں شفیق،ساندہ میں انوار،ملت پارک میں رضوان،گرین ٹاؤن میں کامل سبزہ زار میں عثمان اور فیکٹری ایریا میں امتیاز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -