دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا ،ون ویلنگ جاری

دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا ،ون ویلنگ جاری

  

لاہور(خبرنگار)لاہور کے پو ش علاقوں میں سخت پا بند ی کے باو جود شہر کے مختلف مقا مات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات رونما ہوئے جبکہ متعدد نوجوان زخمی ہو نے کے بعد مختلف ہسپتا لوں میں داخل ہو گئے پولیس اور ٹر یفک وارڈن اس خطرناک کھیل کو روکنے میں ناکام رہے کسی بھی ویلر کے خلاف مقد مہ درج نہ ہو سکا۔موٹر سائیکل سوارغا زی آ باد ، ہر بنس پورہ مغل پورہ ،گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھاتے رہے۔ ریس لگانے والے نوجوان ٹولیوں میں تھے۔ دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا بھی ء لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے۔

مزید :

علاقائی -