اچھرہ،بچوں سے بداخلاقی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار

اچھرہ،بچوں سے بداخلاقی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار

  

لاہور(خبرنگار)اچھرہ کے علاقہ میں پولیس نے بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔بتایاگیا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ جنت چوک سے تین بچوں کو بہلا پھسلا کر لے جانے والے ملزم عاشق کو پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم6 سالہ طلحہ ،ریحان اور علی رضا کو چیز دلانے کے بہانے اپنے ساتھ اچھرہ شاپنگ سنٹر کی دوسری منزل پر لے گیا جہاں اس نے قائم فلیٹ میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی تو لوگوں نے شور کی آواز سن کر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -