شمالی چھاؤنی، سٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

شمالی چھاؤنی، سٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبر نگار) ایس پی رانا طاہر الرحمٰن کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیاہے اور گرفتار ملزمان اسلم وغیرہ کے قبضہ سے ایک موبائل فون سیٹ ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک پسٹل برآمد کرلیاہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی مناواں سرکل شیخ غیاث الدین کی نگرانی میں مناواں پولیس نے 5منشیات فروش آصف علی ، نواب علی، اور ندیم وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چر س برآمد کر لی ہے۔ اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ باٹاپور پولیس نے عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیاہے ، اور اس کے قبضہ سے ناجائیز اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ ملت پارک پولیس نے نعیم نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -