مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مائیں اپنے لاپتہ بیٹوں کی واپسی کی منتظر ہیں

مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مائیں اپنے لاپتہ بیٹوں کی واپسی کی منتظر ہیں

  

سرینگر (آن لائن) دنیاکے بیشتر ملکوں میں گزشتہ روز( اتوار کو) ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، لیکن مقبوضہ کشمیر میں ایسی ہزاروں مائیں موجود ہیں جو گزشتہ 28برس کے دوان بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل یا حراست کے دوران لاپتہ ہونے والے اپنے بیٹوں کی گھر واپسی کی منتظرہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی کئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں 1989سے بچوں سمیت 90ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں نے 8ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران لاپتہ کیا اور ان لاپتہ افراد میں سے اکثریت کی مائیں برسہا برس سے اپنے جگر گوشوں کی راہ تک رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -