مقبوضہ بیت المقدس ٗاسرائیلی اہلکاروں پر حملہ کرنیوالا فائرنگ سے ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس ٗاسرائیلی اہلکاروں پر حملہ کرنیوالا فائرنگ سے ہلاک

  

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو کا حملہ کرکے اسرائیلی اہلکاروں کو زخمی کرنے والے حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق 57سالہ اردنی فدائی محمد عبداللہ الساجی نے مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں مبینہ طور پر اسرائیلی پولیس افسر کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا۔اس دوران اسرائیلی پولیس کے دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔اسرائیلی پولیس ترجمان لوبا سامری نے کہا کہ زخمی پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -